ماہرہ خان کی زندگی کن دو لوگوں کے گرد گھومتی ہے

والد میری پسندیدہ شخصیت ہیں، ماہرہ خان


ویب ڈیسک October 23, 2019
میرے والد اذلان کو ہر وقت اپنے کاندھے پر بٹھا کے گھومتے ہیں، ماہرہ خان فوٹوفائل

خوبروپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیومیں وہ اپنی زندگی کے دواہم ترین لوگوں سے متعلق دلچسپ باتیں بتاتی نظرآرہی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے دواہم ترین انسان اپنے والد اوربیٹے اذلان سے متعلق بتاتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان کے ہاتھ میں ان کے والد اوربیٹے کی ایک تصویرہے۔ ماہرہ کہتی نظرآرہی ہیں کہ یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے۔ یہ تصویرچترال میں لی گئی تھی جب وہ فلم'' ہومن جہاں'' کی شوٹنگ کرنے گئی تھیں۔



ماہرہ خان نے اپنے والد اوربیٹے کے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے بے حد پیارکرتے ہیں اور میرے والد اذلان کو ہر وقت اپنے کاندھے پربٹھا کے گھومتے ہیں۔ ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ ان کے والد ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان اپنے والد اور بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے بے حد خوش دکھائی دے رہی تھیں اور ان کے بتانے کے انداز سے ظاہر ہورہا تھا کہ ان کی زندگی ان کے والد اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے اور وہ ان دونوں سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B37jt_sH-EG/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں