اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کا مسافروں پر تشدد

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی نوٹس نہیں لیا

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو : فائل

اے ایس ایف اہلکاروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔


اے ایس ایف اہلکار معاملے کو حل کرانے کے بجائے مسافروں سے لڑ پڑے اور مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی، اے ایس ایف اہلکار نے آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کرسی دے ماری تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم نہ ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی اے ایس ایف نے اہلکاروں کے خلاف کوئی ایکشن لیا۔

Load Next Story