حکومت گیس لوڈشیڈنگ ختم کرے سی این جی ایسوسی ایشن

لوڈشیڈنگ آئین کے آرٹیکل 158اورعدالتی فیصلے کے خلاف ہے، سی این جی ایسوسی ایشن


Business Reporter October 13, 2013
سندھ میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے، وزیر پٹرولیم نوٹس لیں۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیرسلیمان جی نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سی این جی سیکٹر کی بقا اورآئینی حقوق کی پاسداری کے لیے قدرتی گیس کی لوڈشیڈنگ فی الفورختم کرنے کا اعلان کرے ۔

کیونکہ گیس لوڈشیڈنگ آئین کے آرٹیکل 158اورعدالتی فیصلے کے برخلاف ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ پورے ملک میں 70فیصدگیس کی پیداوار کا حامل صوبہ ہے لہٰذا سندھ میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے موجودہ حالات میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3دن بند ہورہے ہیں ۔



لیکن عوام کو یہ بتانابہت ضروری ہے کہ جعل سازی کے تحت بقایا دنوں میں بھی سوئی گیس سی این جی اسٹیشنزکے پریشرز کوگھٹاکرفراہم کرتی ہے جس کے باعث سی این جی کی لائنوں کی قطاربڑھ جاتی ہے اورگیس نہ ملنے کے برابر ہوتی ہے جس کی وجہ سے عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوتا ہے اس کی مثال یہ ہے کہ گزشتہ دوروزسے سی این جی کی بندش کے بعد جب کھلے تویہ دیکھا گیا کہ لوپریشرکی وجہ سے تقریباً پورے شہر میں سی این جی اسٹیشنزبند ہیں۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم سے اپیل کی کہ عوام کی تکالیف کودیکھتے ہوئے فوری طورپرنوٹس لیں اوراپنی قیادت میں اس مسئلے کا فوری حل دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |