ترقیاتی کاموں کیلیے 63 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ روپے جاری

حکومت نے دفاعی پیدوارڈویژن کیلیے5 کروڑ30 لاکھ روپے اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کیلیے 8 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے۔

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلیے 3 ارب 61 کروڑ اسی لاکھ روپے جاری کئے۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 میں اب تک پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی بجٹ کی مد میں 63 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ 82 ہزار روپے جاری کیے ہیں۔

منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 11 اکتوبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں جاری کردہ فنڈز میں سے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن(کیڈ) کیلیے ایک کروڑ روپے، موسمیاتی تبدیلیوں کے ڈویژن کیلیے ایک کروڑ 70لاکھ روپے،کامرس ڈویژن کیلیے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے ،مواصلات ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے، ڈیفنس ڈویژن کیلیے 12کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔


اس کے علاوہ دفاعی پیدوارڈویژن کیلیے5 کروڑ30 لاکھ روپے اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کیلیے 8 کروڑ 90 لاکھ روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلیے ڈیڑھ کروڑ روپے،

خزانہ ڈویژن کیلیے ایک ارب 55 کروڑ 70 لاکھ روپے، امور خارجہ ڈویژن کیلیے ساڑھے 7 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلیے 3 ارب 61 کروڑ اسی لاکھ روپے، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلیے 38 کروڑ 20 لاکھ روپے،ہیومن رائٹس ڈویژن کیلیے ڈیڑھ کروڑ روپے،

انڈسٹریز ڈویژن کیلیے 16 کروڑ روپے، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلیے 70 لاکھ روپے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کیلیے 15کروڑ 10 لاکھ روپے،داخلہ ڈویژن کیلیے ایک ارب19 کروڑ 70 لاکھ روپے، قانون،انصاف و پارلیمانی امور کیلیے 48 کروڑ 90لاکھ روپے، نار کوٹکس کنٹرول ڈویژن کیلیے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کیلیے 16 کروڑ روپے، نیشنل ہیلتھ سروسز کیلیے 5 ارب44 کروڑ60 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔
Load Next Story