توانائی بحران و بے امنی پاکستان کو بیرونی تجارت میں 446ارب ڈالر خسارہ
مالی سال2013-14 کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات کی مجموعی مالیت 11 ارب17 کروڑ ڈالررہی، ادارہ شماریات پاکستان
ISLAMABAD:
توانائی کے بدترین بحران اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث بیرونی تجارت میں پاکستان کو 4 ارب46 کروڑ ڈالرمالیت کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جس کی ستمبر2013 کے دوران مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد رہی ہے، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال2013-14 کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات کی مجموعی مالیت 11 ارب17 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ برآمدی حجم صرف 6 ارب 71 کروڑ ڈالر رہا، جس کے نتیجے میں 4 ارب 46 کروڑ ڈالر خسارہ سامنے آیا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے کی نسبت 5 فیصد کم ہے۔
صرف ستمبر کے دوران تجارتی خسارے کی مالیت ایک ارب17 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ ماہ کے دوران3 ارب 79 کروڑ ڈالر کی درآمدات اور صرف 2 ارب62 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بجلی کے بدترین بحران، بلند شرح سود اور عالمی معاشی حالات میں ابتری کے باعث برامدی حجم سکڑ رہا ہے، ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں اضافے سے درآمدی مالیت بھی بڑھ رہی ہے۔