ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق سپاہی زخمی

دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا اور دستی بم بھی پھینکے، ڈی پی او


ویب ڈیسک October 23, 2019
دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا اور دستی بم بھی پھینکے، ڈی پی او ۔ فوٹو : فائل

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر جاں بحق اور سپاہی زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے رمک گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی حوالدار شہید اور سپاہی جہانگیر زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا اور دستی بم بھی پھینکے تاہم پولیس مقابلے کے دوران دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق آپریشن کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پروا( بالی گروپ) کے دو شدت پسند کارکن اور سگے بھائیوں نثار معاویہ اور ابرار معاویہ کی موجودگی پر کیاگیا، دونوں بھائی چہلم امام حسین کے جلوس میں بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں