
سروسز اسپتال لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ اس وقت نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 25 ہزار تک پہنچ گئے ہیں جنہیں ڈیڑھ لاکھ تک بڑھایا جائے گا، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج مزید میگا کٹ لگائی جائیں گی۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ جب تک نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک لاکھ پچاس ہزار تک نہیں پہنچتے انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا، میڈیکل بورڈ آج بھی نواز شریف کا معائنہ کرے گا، جو ادویات نواز شریف لے رہے ہیں وہ ٹھیک ہیں اور فی الحال ادویات میں تبدیلی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے خون میں پلیٹلیٹس مزید گھٹ گئے، علاج جاری
واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے خون کے پلیٹ لیٹس میں شدید کمی ہوگئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔