اکرم درانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک October 23, 2019
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم درانی کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض اکرم درانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت چار نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں