رابی پیرزادہ نریندرمودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہشمند

رابی پیرزادہ نےایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جسم پر بم باندھے ہوئے نظر آرہی ہیں


ویب ڈیسک October 23, 2019
رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی نریندر مودی کو اپنے اژدھے اور مگرمچھوں سے خوفزدہ کرچکی ہیں فوٹوفائل

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں پر ظلم کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوجان سے مارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جسم پر بم باندھے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اس تصویر کے ساتھ خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہٹلر مودی پر کشمیریوں پر ظلم کرنے کے لیے خودکش حملہ کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کو اژدھوں اور مگرمچھ کیساتھ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

رابی پیرزادی کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے پر پورے بھارتی میڈیا میں یہ تصویر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب کچھ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ کو سراہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بعد ازاں رابی پیرزادہ نے یہ تصویر اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹادی، تاہم انہوں نے یہ تصویر ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی۔



واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے لئے نریندر مودی کو اپنے اژدھے اور مگرمچھوں سے خوفزدہ کرچکی ہیں۔ لیکن انہیں سانپ اور مگرمچھوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پرپاکستانی محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا تھا اور غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کے لیے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔