محکمہ معدنیات بلوچستان کے عملے سمیت 4 ملزمان کرپشن کے الزام میں گرفتار

محکمہ معدنیات کے بڑے اسکینڈل میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، نیب ذرائع


ویب ڈیسک October 23, 2019
اسکینڈل کے حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیب بلوچستان نے محکمہ معدنیات کے ملازمین اور کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران و ملازمین کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے محکمہ معدنیات کے ملازمین اور کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ معدنیات کے بڑے اسکینڈل کے دیگر مہروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔