حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے ''وزیر اعظم حریم شاہ۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B37Y2J2BsVE/"]
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔
جب کہ بہت سے لوگ عمارت کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ہم سب کے منہ پر طمانچہ ہے جو تبدیلی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بہت ہی شرمناک بات ہے۔ ہم کسی قسم کی تحقیقات قبول نہیں کریں گے۔
دوسری جانب حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں سب اپنی اپنی زبانوں کو لگام دیں۔ میری اپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں میری ذاتی زندگی پر تنقید کرنے کا۔
ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی جو سب لوگ بے جا تنقید کررہے ہیں میں نے کسی کو روکا نہیں کہ آپ نہ بنائیں ویڈیو آپ بھی جاکر بنالیں میں آپ کو روکوں گی نہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا میں وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی خاص کر اس فرحان نامی شخص کو۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کی دفتر خارجہ کی عمارت میں موجودگی پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔