نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا خواجہ آصف

(ن) لیگ نوازشریف کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قراردیتی ہے، احسن اقبال


ویب ڈیسک October 23, 2019
(ن) لیگ نوازشریف کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قراردیتی ہے، احسن اقبال

LONDON: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے، انہیں سیاسی اقدار کا کوئی پاس نہیں، شرم حیا حکومت کے پاس سے بھی نہیں گزری، بیمار شخص کے لیے جس طرح کے بیان دئیے جارہے ہیں ہم اسے نہیں بھولیں گے اور اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ انتہائی غیرانسانی ہے، میاں نوازشریف کی صحت کاشدید خطرات لاحق ہیں، نوازشریف سے طبی سہولیات واپس لے لی گئیں تھی، میڈیکل رپورٹس کوسامنے نہیں لایا جارہا، مریم نواز کی والد سے ملاقات نہ ہونے دینے سے ثابت ہے یہ سفاک ہیں، (ن) لیگ نوازشریف کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قراردیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو ن لیگ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔