پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار

انڈیکس کی33200، 33300 اور 33400 پوائنٹس کی تین حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں


Numainda Express October 23, 2019
انڈیکس کی33200، 33300 اور 33400 پوائنٹس کی تین حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں، فوٹو: فائل

KARACHI: دھرنا اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کاتسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی33200، 33300 اور 33400 پوائنٹس کی تین حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب 58 اشاریہ40 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں56ارب 90کروڑ81لاکھ 59ہزار018روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھاکہ آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری کی توقعات، شرح سود اور ڈالر کی قدر نہ بڑھنے کی امید پرغیرملکیوں، انفرادی سرمایہ کاروں سمیت دیگر شعبوں کی جانب سےخریداری دلچسپی بڑھ گئی ہے جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا اور ایک موقع پر440پوائنٹس تک کی تیزی بھی رونماہوئی لیکن اختتامی لمحات میں یومیہ بنیادوں پرکاروبارکرنے واکوں کی فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس240 اشاریہ73پوائنٹس کے اضافے سے33439 اشاریہ69ہوگیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس128اشاریہ88 پوائنٹس کےاضافےسے15616اشاریہ11 ، کے ایم آئی30 انڈیکس588اشاریہ96 پوائنٹس کےاضافے سے54092اشاریہ83 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس148اشاریہ45 پوائنٹس کے اضافے سے15842اشاریہ84 ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔