ملک میں مہنگائی کی شرح میں 17 فیصد اضافہ

30 ہزار روپے كمانے والوں كے لئے مہنگائی تقريباً 20 فيصد تک پہنچ گئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات


ویب ڈیسک October 23, 2019
گزشتہ ایک ہفتے كے دوران 27 اشيائے ضرويہ کی قيمتوں ميں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات۔ فوٹو:فائل

ملک ميں حساس قيمتوں كے اعشاريہ كے لحاظ سے ہفتہ وار مہنگائی کی اوسط شرح 17 فيصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک ميں گزشتہ ایک ہفتے كے دوران 27 اشيائے ضرويہ کی قيمتوں ميں اضافہ ہوا اور ٹماٹر، مرغی، لہسن اور دالوں کی قيمتيں بھی بڑھ گئی ہيں، اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی ميں اضافے کی اوسط شرح 17 فيصد رہی، جب کہ ماہانہ 30 ہزار روپے كمانے والوں كے لئے مہنگائی تقريباً 20 فيصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے ميں ٹماٹر کی قيمتوں ميں 44 فيصد اضافہ ديكھنے ميں آيا ہے اور ٹماٹر کی قيمت 26 روپے اضافے كے ساتھ 86 روپے كلو تک پہنچ گئی، اس دوران زندہ مرغی کی قيمت 8 روپے بڑھ كر 168 روپے فی كلو رہیں، لہسن 3 روپے مہنگا ہوا جس کی قيمت 259 روپے فی كلو ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار كے مطابق گزشتہ ہفتے بجلی بھی 56 پيسہ فی يونٹ مہنگی ہوئی، دال مونگ اور دال ماش 3 روپے جب كہ دال مسور کی قيمت ميں ڈھائی روپے كلو اضافہ ہو گيا۔ گزشتہ ہفتے دال چنا كے نرخ ایک روپے 64 پيسے فئ كلو بڑھ گئے، آلو ڈيڑھ روپے، انڈے ایک روپے 63 پيسے فی درجن مہنگے ہوئے، ايل پی جی سلينڈر 6 روپے مہنگا ہوا اور قيمت 1481 روپے ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں