ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ناجائز حکومت کو گھر جانا ہوگا مولانا فضل الرحمان

پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے، حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کرہی دم لیں گے، سربراہ جے یو آئی

عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، سربراہ جے یو آئی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں گھر جانا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آذادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی طاقت ساتھ لےکر چل رہے ہیں اور عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، پورے ملک نےاسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے، حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کرہی دم لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے، عمران خان خود بیرونی ایجنٹ ہیں، وہ کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں ہم کشمیر کے محافظ ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائزحکومت ہے اور انہیں گھر جانا ہوگا۔
Load Next Story