پیپلزپارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں شرجیل میمن بھائی کی طرح ہیں منظوروسان

یہ ہمارے آخری پانچ سال نہیں بلکہ اگلے پانچ برس بھی ہمارے ہیں،صوبائی وزیر جیل خانہ جات


Staff Reporter October 13, 2013
آپریشن کے اعلان پر جرائم پیشہ افراد اپنے ٹھکانوں میں واپس چلے گئے۔رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

یہ ہمارے آخری پانچ سال نہیں بلکہ اگلے پانچ برس بھی ہمارے ہیں، شرجیل انعام میمن میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو الیکشن ٹریبونل میں اپنے خلاف دائر دھاندلی کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،منظور حسین وسان نے کہا کہ الیکشن میں مقناطیسی سیاہی ایک مسئلہ ہے الیکشن کمیشن کو جو وسائل دیے گئے پتہ نہیں وہ استعمال کیے گئے یا نہیں،آپریشن کے اعلان پر جرائم پیشہ افراد اپنے ٹھکانوں میں واپس چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔