پاکستان کی جانب سے اوپنرز کی ہول سیل تبدیلیاں جاری
ساتویں ٹیسٹ میں پانچویں جوڑی کو آزمایا جائے گا، مصباح کا نام بتانے سے انکار
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اوپنرز کی ہول سیل تبدیلیاں جاری ہیں، ساتویں ٹیسٹ میں پانچویں جوڑی کو آزمایا جائے گا۔
ٹاپ آرڈر پر مسلسل اکھاڑ پچھاڑ سے مڈل آرڈر پر بھی دبائو بڑھ گیا، ابوظبی ٹیسٹ میں کون اننگز کا آغاز کرے گا اس بارے میں کپتان مصباح الحق کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سلمان بٹ پر پابندی کے بعد پاکستان نے محمد حفیظ اور توفیق عمر کو ٹاپ آرڈر پر آزمایا، دونوں نے مل کر ٹیم کو اچھا آغاز بھی فراہم کیا مگر رواں برس کے آغاز میں جب توفیق عمر دورئہ جنوبی افریقہ کے آغاز پر انجری کا شکار ہوئے تو پھر سے اوپننگ مسائل شروع ہو گئے جو فی الحال ختم ہوتے بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
پروٹیزکے خلاف پیر سے شروع ہونے والی 2ٹیسٹ کی سیریز میں بھی نئی اوپننگ جوڑی کو آزمایا جائے گا، ان میں سے ایک خرم منظور کا تجربہ صرف 10 ٹیسٹ پر محیط ہے، ان کا ساتھ ممکنہ طور پر ڈیبیو کرنے والے احمد شہزاد دیں گے۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ کے ساتویں میچ میں آزمائی جانے والی پانچویں اوپننگ جوڑی ہوگی۔ گذشتہ برس سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں حفیظ اور توفیق نے اننگز کا آغازکیا، جنوبی افریقہ سے سال کے آغاز پر سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں حفیظ اور ناصر جمشید جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں حفیظ کے ساتھ عمران فرحت نے اوپننگ کی تھی۔
زمبابوے سے 2میچز میں خرم منظور اور حفیظ بطور اوپنر کھیلے، اب ناقص فارم پر اس طرز سے حفیظ کی چھٹی ہوچکی ہے۔ پاکستان کی ناتجربہ کار اوپننگ جوڑی کیلیے سب سے اہم صرف رنز بنانا ہی نہیں بلکہ گیند کی چمک کو کم کرنا اور وکٹ پر وقت صرف کرنا ہے، جتنا زیادہ وہ اس میں کامیاب رہے اتنا ہی مڈل آرڈر پر سے دبائو کم ہوگا، مگر اس ناتجربہ کار اوپننگ جوڑی کیلیے جنوبی افریقہ کے ورلڈ کلاس فاسٹ بولنگ اٹیک کا سامنا چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ نئی جوڑی کے بارے میں سوال پر کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تینوں ہی اوپنرز اچھے ہیں، کسے میدان میں اتاریں گے ابھی کچھ نہیں بتا سکتا۔