والد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت خراب اسپتال داخل
مریم نواز کو والد کے کمرے سے ملحقہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور وہ رات سروسز اسپتال میں ہی گزاریں گی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت نوازشریف سے ملاقات کے دوران خراب ہوئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کومحکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت کے بعد والد نوازشریف سے ملاقات کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا تھا تاہم ملاقات کے دوران ہی مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد ان کے سی بی سی ٹیسٹ لئے گئے اور انہیں بھی سروسز اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو والد کے کمرے سے ملحقہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور وہ رات سروسز اسپتال میں ہی گزاریں گی جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، مریم نواز کے کمرے کو بھی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی والد سے ملاقات
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کے طبی تجزیہ کے لئے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی طبیعت گزشتہ چند دن سے خراب تھی جو اب قدرے بہتر ہے۔
ذرائع کے مطابق والد سے ملاقات سے پہلے مریم نواز کا مکمل چیک اپ کیا گیا اور انہوں نے پہلے پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ڈاکٹر طاہر شمسی سے ملاقات کی، دونوں ڈاکٹرز سے ملنے کے بعد وہ والد نواز شریف کے کمرے میں گئیں اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ملاقات کے دوران ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔