آئی بی اے کراچی کے تحت مالیاتی بحران کے انتظام پرورکشاپ کاانعقاد

سابق گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا نے اقتصادی بحران میں مالیاتی وساطت کے کردار پر روشنی ڈالی.

سابق گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا نے اقتصادی بحران میں مالیاتی وساطت کے کردار پر روشنی ڈالی. فوٹو فائل

PARIS:
آئی بی اے کراچی کے زیرانتظام مالیاتی بحران کے انتظام (فنانشل کرائسز مینجمنٹ) پر ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا جسے مقامی اور غیرملکی انڈسٹری ماہرین اور آئی بی اے فیکلٹی نے سینٹر فار ایگزیکٹو ایجوکیشن (سی ای ای) میں چلایا،


ورکشاپ میں 65سے زائد شرکا بشمول پروفیشنلز وشراکت داروں نے حصہ لیا، سیشن کے رابطہ کار ڈاکٹراطہرالٰہی، Shabih Haider اور عارف عرفان اللہ پر مشتمل تھی، اس موقع پر آئی بی اے کے ڈائریکٹر وڈین ڈاکٹر عشرت حسین نے استقبالی خطبہ دیا جس کے بعد لیڈ ٹرینر ورکشاپ اور سی ای او میٹیج انویسٹمنٹ صادق سعید نے فنانشل کرائسز مینجمنٹ ان پاکستان۔ اسٹیٹ لیول (ریگولیٹرز) اینڈ کارپوریٹ لیول گورننس ایشوز پر خطاب کرتے ہوئے تجاویز دیں،

بعد میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا نے اقتصادی بحران میں مالیاتی وساطت کے کردار پر روشنی ڈالی اور کرائسز ٹرانسمیشن: مالیاتی/زری اثرات اور اس پر ریگولیٹری اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی، ورکشاپ کے دوران 'یورپی بحران اورگلوبل معیشت اور اس کے جنوب مشرقی ایشیا پر اثرات' کے حوالے سے پینل ڈسکشن بھی ہوئی، ورکشاپ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف اکنامسٹ ایڈوائزر ڈاکٹر مشتاق احمد خان نے بھی بحث میں حصہ لیا۔
Load Next Story