فکسنگ کیس بھارتی سپریم کورٹ کی کمیٹی جلد میاپن کو طلب کرے گی

جلد ہی بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کے داماد و چنئی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میاپن کو بلایا جائے گا

اس سے قبل بورڈ کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کو کسی سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں تھا،فوٹو: فائل

آئی پی ایل فکسنگ کی تحقیقات کیلیے قائم بھارتی سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔


جلد ہی بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کے داماد و چنئی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میاپن کو بلایا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بورڈ کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کو کسی سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں تھا، مگر پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس موکل مدگل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفیشل نائلے دتا پر مشتمل کمیٹی میاپن اور راجستھان رائلز کے شریک مالک راج کندرہ سے بھی پوچھ گچھ کرے گی، یہ پینل 4 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
Load Next Story