شہزادہ فیصل بن عبداللہ سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی

سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی ۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم عبدالعزیز سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن عبداللہ آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔


شہزادہ فیصل نے پچھلے کچھ مہینوں سے جرمنی میں سعودی سفیر اور اس سے قبل واشنگٹن سفارتخانے میں سیاسی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی۔
Load Next Story