سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے وزیر خارجہ

تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 24, 2019
تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو : فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم اقوام متحدہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ نے عالمی امن وسلامتی، انسانی حقوق و انسانی عظمت کے فروغ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، کثیر الملکی تعاون ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی جزو رہا، بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورحال مخدوش و گھمبیر ہوچکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے، سلامتی کونسل جموں وکشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں