فیشن شو کے دوران ’’اللہ ہو‘‘ پڑھنے پرسوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

فیشن شو کے دوران ماڈلزکے بیک گراؤنڈ میں پڑھی جانے والی حمد ’’اللہ ہو‘‘ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

فیشن شو کے دوران دوسروں سے منفرد نظر آنے کے لیے اکثر ماڈلز کو عجیب و غیریب لباس پہنا کر ریمپ پر واک کرائی جاتی ہے فوٹوسوشل میڈیا

فیشن پاکستان ویک 2019 کے دوران فیشن کے جلوے بکھیرتیں اورریمپ پر واک کرتی ہوئی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں ''اللہ ہو'' پڑھے جانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

فیشن شوکے دوران لوگوں کواپنی جانب متوجہ کرنے اوردوسروں سے منفرد نظر آنے کے لیے اکثرماڈلز کو عجیب و غیریب لباس پہنا کر ریمپ پر واک کرائی جاتی ہے۔ جنہیں دیکھ کر اکثر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ان لباس کو عام زندگی میں بھلا کس طرح پہنا جاسکتا ہے۔

عجیب وغریب لباس کے ذریعے شائقین کو متوجہ کرنے کا رواج پرانا ہوچکا ہے اب شوانتظامیہ اور مختلف برانڈز مزید آگے نکل گئے ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں فیشن پاکستان ویک 2019 میں دیکھنے میں آیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3_gQZZHt2O/"]

فیشن پاکستان ویک کے دوران ماڈلزکے جھلمل کرتے لباس جہاں شائقین کی توجہ کا مرکزبنے وہیں ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں پڑھی جانے والی حمد ''اللہ ہو'' کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/1368336856654597/"]

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوانتظامیہ پر ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں ''اللہ ہو'' پڑھے جانے پرشدید تنقید کی جارہی ہے اور لوگ شو انتظامیہ کو خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا غیرمسلموں کوہم کیا روکیں یہاں تو اپنے ہی دشمن بنے ہوئے ہیں اسلام کے۔ سوشل میڈیا پر فیشن شومنعقد کرنے والی انتظامیہ اوربرانڈ مالکان سے حمد کی بے حرمتی کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔



واضح رہے کہ شو کے دوران حمد ''اللہ ہو'' نیسکیفے بیسمینٹ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے پڑھی تھی۔ اس سے قبل ہادیہ پاک فضائیہ کی تقریب میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/383092949023297/"]
Load Next Story