اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کے تشدد کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ذرائع
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کے مسافروں سے جھگڑے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر گزشتہ روز اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا پر مسافروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر ایوی ایشن کی ہدایت پر تین رکنی کورٹ آف انکوائری بنادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بریگیڈیئرعرفان ظفر ڈائریکٹر نارتھ کو کورٹ آف انکوائری کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایوی ایشن ڈویژن عبدالرزاق بھٹی اور سی ایس او اے ایس ایف افتخارالحسن کمیٹی میں شامل ہے، کورٹ آف انکوائری آئندہ چند دنوں میں ابتدائی رپورٹ اور اسکے بعد مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کا مسافروں پر تشدد
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی معاملے کی ہر طرح سے تحقیقات اور مسافروں کے مشتعل ہونے کی وجوہات کاجائزہ لے گی اور تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔