پاکستان عالمی بینک کے کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل

اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، ورلڈ بینک


ویب ڈیسک October 24, 2019
اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، ورلڈ بینک۔ فوٹو : فائل

ورلڈ بینک نے پاکستان کو کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا ہے۔

ورلڈ بینک گروپ کی ڈوئنگ بزنس 2020 اسٹڈی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے، 6 ریگولیٹری اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن جائے گا، وزیراعظم

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کے لیے کئی اجلاس کروائے، بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں جب کہ رینکنگ میں بہتری پرصوبوں کے شکر گزار ہیں، ریفارمز میں چھٹے نمبر پر آ گئے تاہم ابھی اور بہتری کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں