چین میں ہونے والی یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز اختتام کو پہنچ گئی

دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز کو ماونٹ تائی اور دیوار چین کی بھی سیر کروائی

دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز کو ماونٹ تائی اور دیوار چین کی بھی سیر کروائی

چین میں ہونے والی یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز اختتام کو پہنچ گئی۔

بیجنگ کی چنگ وا یونیورسٹی میں سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا جسے دیکھنے کے لیے چینی طلبا کی بڑی تعداد بھی پہنچی اور پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹرز اور کوچز سے رہنمائی حاصل کی، پاکستان، چین افغانستان کی مشترکہ ٹیمیں بناکر دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں میں چین کی انڈر 19 کے پانچ، پانچ کرکٹرز کو شامل کیا گیا۔


دو سال قبل پشاور زلمی کے ساتھ پاکستان سپرلیگ میں ٹریننگ کرنیوالے دونوں چینی کرکٹرز نے بھی میچ میں شرکت کی اور پاکستانی کرکٹرز اور انڈر نائنٹین ٹیم کے کوچ محتشم رشید سے ملاقات کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ اختتامی تقریب میں چین کی وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر ساوتھ ایشیا ڈویژن زو ہنگتیان, بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی اعلی عہدیدار ممتاز زہرہ بلوچ، اور افغانستان سفارتخانے کے حکام نے بھی شرکت کی۔

یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ کرکٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان، چین افغانستان کی ٹیموں نے جنان شہر میں تین میچز کھیلے اور پھر بیجنگ یونیورسٹی میں دوستانہ میچ کھیلا، دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز کو ماونٹ تائی، دیوار چین، فوربڈن سٹی، سمر پیلس، آرٹ گیلری، میوزیم کی سیر بھی کرائی گئی۔
Load Next Story