2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن جائے گا وزیراعظم

حکومت کے اِن تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی، عمران خان

ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی، عمران خان: فوٹو: فائل

اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام بن جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ہیں۔




اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان عالمی بینک کے کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے۔ انشاء اللہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بن جائے گا۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }