گرینڈ ہیلتھ الائنس کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

اسپتالوں میں ہڑتال واحتجاج جاری رہے گا اور نجکاری کیخلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے، ترجمان


ویب ڈیسک October 24, 2019
جلد لانگ مارچ کےلئے نئی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا، ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 25 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا، نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے اور جلد لانگ مارچ کےلئے نئی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ حکومت انتقام کی بجائے افہام و تفہیم کی پالیسی اختیار کرے، خیبر پختون خوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کو وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے تاحال اسلام آباد میں احتجاج بھی نہ مل سکی ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پر مجبور ہیں، اسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال کے باعث مختلف طبی سروسز کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہوا ہے اور حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں