اٹلس گروپ وڈینسوکارپوریشن ’اٹلس ہائی ٹیک‘ قائم کریں گے

کمپنی رواںماہ قائم،پرزوںکی تجارتی پیداوارکا آغازاکتوبرسے کریگی،معاہدے پردستخط


Business Reporter September 01, 2012
کمپنی رواںماہ قائم،پرزوںکی تجارتی پیداوارکا آغازاکتوبرسے کریگی،معاہدے پردستخط فوٹو: فائل

اٹلس گروپ اور ڈینسو کارپوریشن نے پاکستان میں اٹلس ہائی ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈکے نام سے ایک نیا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 72 لاکھ ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری کی جائے گی، نیا منصوبہ ملک میں موٹر سائیکل کے پرزوں کے نسبتاً بہتر معیار کا ہدف حاصل کرنے کیلیے اٹلس گروپ اور ڈینسو کے درمیان پہلے سے موجود قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں مدد دے گا،

نئی کمپنی ستمبر 2012میں قائم کردی جائے گی جبکہ اس کی تجارتی پیداوار کا آغاز اکتوبر 2013 سے ہوگا، نئی کمپنی ملک میں اٹلس گروپ کے وسیع کاروباری تجربے اور پرزہ جات کی تیاری کیلیے ڈینسو کی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرے گی، یہ منصوبہ مقامی سطح پر معیاری پرزہ جات کی تیاری اور بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ معاہدے پر اٹلس گروپ کے چیئرمین یوسف ایچ شیرازی اورڈینسو کارپوریشن کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر میچیو اڈاچی نے دستخط کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں