پاکستان شوبز انڈسٹری پر راج کرتی بہنیں
زندگی میں رشتے انمول ہوتے ہیں اوربات کی جائے بہنوں کے رشتے کی تو یہ کھٹا میٹھا ہونے کے ساتھ نہایت خوبصورت رشتہ ہوتا ہے
لاہور:
زندگی میں رشتے بہت انمول ہوتے ہیں اوراگر بات کی جائے بہنوں کے رشتے کی تو یہ کھٹا میٹھا ہونے کے ساتھ نہایت خوبصورت رشتہ ہوتا ہے۔ بہنیں نہ صرف آپس میں سہیلیاں اوردکھ درد کی ساتھی ہوتی ہیں بلکہ ایک دوسرے کی رازدار بھی ہوتی ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی کئی مشہور اداکارائیں اپنی اداکاری سے لوگوں محظوظ کررہی ہیں تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ اداکارائیں آپس میں بہنیں ہیں۔
ایمن اور منال خان
ایمن خان اورمنال خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے مشہور بہنوں کی جوڑی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ان دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا اور آج دونوں کا شمار پاکستان کی مقبول ماڈلز اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایمن خان اداکار منیب بٹ کے ساتھ گزشتہ برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بہن منال سے بے حد محبت ہے اور جہاں شادی کرنے کی خوشی ہے وہیں منال سے دور ہونے کا غم بھی ہے۔
سجل اور صبور علی
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اگر کسی شعبے میں ایک بہن کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہو تو دوسری بہن بھی اسی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اورخوب نام کمائے۔ خاص کر انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں۔ اداکارہ سجل علی اور صبور علی کا شمار اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور دونوں کامیابی سے شوبز کے اس سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عروہ اور ماورا حسین
ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ عروہ حسین اورماورا حسین کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور بہنوں میں ہوتا ہے۔ دونوں متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فلموں میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ عروہ حسین بطور وی جے بھی کام کرچکی ہیں۔
سارہ اور نور خان
سارہ خان اور نور خان جہاں پاکستان شوبز اور فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں وہیں دونوں کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی خوبصورت بہنوں میں بھی ہوتا ہے۔ اداکارہ نور خان ڈراما سیریل''پریت نہ کریو کوئی''،''گستاخ عشق''،''تو دل کا کیاہوا''سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ ان کی بہن سارہ خان بھی ''دیکھو چاند آیا''،''محبت آگ سی''،''نظر بد''اور ''بڑی آپا''سمیت کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
بشریٰ انصاری اور اسما عباس
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کئی دہائیوں سے اپنی بہترین اداکاری اور مزاح سے پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتی آرہی ہیں۔ تاہم ان کی بہن اسما عباس کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ رواں سال اپریل میں دونوں بہنوں نے پاک بھارت کی کشیدہ صورتحال میں امن کا پیغام دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا گیا تھا۔
عریشہ اور سارہ راضی
عریشہ راضی اورسارہ راضی نے بھی ایمن اور منال خان کی طرح بچپن ہی سے شوبز انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔ جہاں ان دونوں بہنوں کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہیں یہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے بے انتہا مشابہت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔
صنم بلوچ اور سبرین ہاشمی
صنم بلوچ جہاں پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں وہیں ان کی ایک اور وجہ شہرت مارننگ شوکی میزبانی بھی ہے۔ صنم بلوچ پاکستان کے نجی چینل پر کئی برس تک مارننگ شو کی میزبانی کامیابی سے کرتی رہی ہیں۔
دوسری جانب سبرینا ہاشمی کا شمار بھی پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ دونوں اداکارائیں آپس میں سوتیلی بہنیں ہیں۔