کراچی تیز ہواؤں اور گردوغبار کے ساتھ ہلکی بارش

پوسٹ مون سون بارش ہے جس کا سلسلہ کراچی اور بلوچستان کے علاقے حب کے گردونواح میں ہوا کے کم دبائو کے باعث شروع ہوا


Staff Reporter October 13, 2013
اتوار کو موسم صاف وجزوی ابرآلود اور درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔۔فوٹو: پی پی آئی/فائل

KARACHI: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات 9بجے تیزہوائوں اور گردوغبار کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایا کہ یہ پوسٹ مون سون بارش ہے جس کا سلسلہ کراچی اور بلوچستان کے علاقے حب کے گردونواح میں ہوا کے کم دبائو کے باعث شروع ہو اہے، ہوا کا کم دبائو اتوار تک کمزور پڑجائے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شب ماڈل کالونی، ملیر، ایئرپورٹ، قائد آباد، پہلوان گوٹھ، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو موسم صاف وجزوی ابرآلود اور درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |