شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں، ڈائریکٹر سرے کاؤنٹی

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں، ڈائریکٹر سرے کاؤنٹی

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

لیگ اسپنرآئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیلیں گے، 35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ اسپنر نے ورلڈکپ کے سات میچوں میں نوشکار کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا تھا۔


شاداب خان نے سرے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرے کی جانب سے کھیلنا اعزاز سمجھتے ہیں، بڑے عرصے سے کاونٹی کھیلنے کے موقع کا منظر تھا۔ آسٹریلوی بگ بیش کے بعد یہ انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ ان کے کیرئر کا اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔

سرے نے پہلی بار 2003 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ 2013 میں فائنل تک ضرور پہنچی لیکن ناکام رہی، سرے کاؤنٹی کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں، ان کے آنے سے ہماری ٹیم کمبی نیشن بہتر ہوگا۔
Load Next Story