مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچانے کو تیار

مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق دکھانے کیلیے مودی سرکار بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات رچارہی ہے

نیشنل کانفرنس، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی اور پیپلزکانفرنس انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہیں 

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق دکھانے کے لیے آج وادی میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین کے انتخابات رچارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور بھارتی فورسز نے وادی کے مکینوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے، بھارت کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کیے آج 81 دن ہو گئے ہیں۔


دوسری جانب بھارت کی جانب سے مسلسل کرفیو سے وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے لیکن مودی حکومت کے خلاف جو بھی آواز اٹھا تا ہے اسے یا تو نظر بند کرلیا جاتا ہے یا پھر حراست میں لے لیا جاتا ہے جب کہ 3 سابق وزراءاعلیٰ سمیت سیکڑوں سیاسی قائدین اور ورکرز بھی زیرحراست ہیں اور ایسے وقت میں مودی سرکار انتخابات کا ڈھونگ رچارہی ہے۔

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق دکھانے کیلئے نیشنل کانفرنس، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی اور پیپلزکانفرنس کے بائیکاٹ کے باوجود آج وادی میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین کے انتخابات رچا رہی ہے.
Load Next Story