شاہین 26 اکتوبر کو کینگروز کے دیس اڑان بھریں گے
دورے کے دوران پاکستان ٹوئنٹی20 ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے
دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جمعہ کی شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکٹھے ہوں گے اور 26 اکتوبرکی صبح پاکستان ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے کینگروز کے دیس کے لئے روانہ ہو گی ۔
دورے کے دوران پاکستان ٹوئنٹی20 ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخرزمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20میچ3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 5نومبر کو کینبرا میں شیڈول ہے جبکہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹوئنٹی20 میچ میں دونوں ٹیمیں 8 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔
سیریز کے دوران عثمان قادر سمیت5 نئے کھلاڑی پہلی بار صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوں گے۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان (سینئر)، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 تا 25 نومبر تک برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔