وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا
سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی اطلاعات سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ترجمان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اپوزیشن دھرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
یہ پڑھیں: سیاسی اختلاف اپنی جگہ نواز شریف کے لیے دعا گو ہوں، وزیراعظم
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر کسی کی بھی صحت کے لیے دعا گو ہیں، نواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج موجود ہے انہیں پاکستان میں ہی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور نواز شریف سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن تسلیم کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت آج عالمی بینکنگ کی رینکنگ میں 14 پوائنٹ اوپر گیا تو پورا بھارت خوشی منا رہا ہے جب کہ پاکستان کی پوزیشن میں 28 پوائنٹ بہتری ہوئی اور یہاں دھرنوں پر گفتگو ہو رہی ہے، سابقہ حکومتیں پاکستان کو 60 درجے نیچے لے گئیں تھی۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن آئین و قانون میں رہ کر احتجاج کرسکتی ہے لیکن کسی بھی طرح کا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دھرنوں سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔