اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

ای میل اور ڈاک کے ذریعے بائیومیٹرک کے متبادل کے طور پر اپنے کھاتوں کی تصدیق کراسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک

ای میل اور ڈاک کے ذریعے بائیومیٹرک کے متبادل کے طور پر اپنے کھاتوں کی تصدیق کراسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک، فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کھاتے داروں کی مشکل آسان بنادی ہے۔

بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک مقیم کھاتے داروں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کھاتے دار متعلقہ بینکوں سے ای میل اور ڈاک کے ذریعے رابطہ کرکے شناختی دستاویزات کے ذریعے بائیومیٹرک کے متبادل کے طور پر اپنے کھاتوں کی تصدیق کراسکتے ہیں جس کے بعد ان کے لیے بینک کھاتوں سے لین دین معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، نائیکوپ، پاسپورٹ اور ویزا دستاویزات بائیومیٹر ک تصدیق کا متبادل ہوں گی۔شناختی دستاویزات بائیومیٹرک کے متبادل کے طور پر قبول کی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یہ انتظامات بایو میٹرک تصدیق کے حوالے سے بینکاری صنعت کی پیش رفت پر اسٹیٹ بینک کے مستقل نظر رکھنے کے عین مطابق ہے اور بینکوں کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے بیرونِ ملک مقیم صارفین کو اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔
Load Next Story