لبنان اور الجیریا کے سفارتخانے شراب اسمگلنگ میں ملوث پونے دو کروڑ کی بوتلیں برآمد

ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے قیمتی شراب ضبط کرلی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہے، کسٹم


Ehtisham Mufti October 24, 2019
ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے قیمتی شراب ضبط کرلی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہے، کسٹم ۔ فوٹو : فائل

لبنان اور الجیریا کے سفارت خانے شراب کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے، کسٹم نے سفارتی سامان کی آڑ میں منگوائی گئی ایک کروڑ 81 لاکھ روپے کی شراب برآمد کرلی۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید نے ایکسپریس کو بتایا کہ لبنان کے سفارتی سامان سے 480 اور الجیریا کے سفارتی سامان سے 1584 غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان سفارت خانوں کی جانب سے اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن میں شراب کی بوتلوں پر مشتمل درآمدی کنسائمنٹ کو غذائی اشیاء ظاہر کیا گیا تھا اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے قیمتی شراب ضبط کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سفارتی سامان کی آڑ میں درآمد کی گئی شراب ضبط

انہوں نے بتایاکہ لبنان کے سفارت خانے کے تحت لائی جانے والی شراب کی مالیت 43 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ الجیریا کے سفارتخانے کے تحت لائی جانے والی شراب کی مالیت ایک کروڑ 38 لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔

عرفان جاوید نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس نے سفارتی سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف مارچ 2019ء سے کارروائیاں تیز کردی ہیں، لبنان اور الجیریا کے علاوہ شام اور انڈونیشیا کے سفارتخانے بھی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، مئی 2019ء میں انڈونیشیا کے سفارتی سامان میں سے بھی 1080 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں