مناسک حج کا باقاعدہ آغاز عازمین کی خیموں کے شہر منیٰ روانگی
رواں برس اندرون ملک اور دنیا بھر سے 30 لاکھ فرزندان اسلام حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔
حجاز مقدس میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ رات قیام کریں گے۔
دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں اور تمام لوگ کسی بھی رنگ و نسل اور طبقاتی اونچ نیچ سے بالاتر ہوکر اپنے رب کے دربار میں حاضر ہوکر لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کررہے ہیں، سعودی حکام کے مطابق رواں برس اندرون ملک اور دنیا بھر سے 30 لاکھ فرزندان اسلام حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔
عازمین حج آج کی رات خیموں کے شہر منیٰ میں قیام کے لئے مکہ مکرمہ سے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کھلے آسمان تلے ایک رات عبادات میں گزار کر کل میدان عرفہ پہنچیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد عازمین حج کا خطبہ سنیں گے، عرفات میں وقوف کے بعد حجاج کرام رات مزدلفہ میں گزاریں گے جس کے بعد 10 ذی الحج کو دوبارہ منیٰ پہنچیں گے۔ جہاں حجاج کرام پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے سرمنڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔