ویکسین نہ ملنے پر بچھو کے ڈنک کا شکار 3 سالہ بچہ جاں بحق

ویکسین نہ ہونے پرڈاکٹروں نے بچے کو کسی دوسرے اسپتال لے جانے کا کہا


Nama Nigar October 25, 2019
کسی سرکاری اسپتال میں ویکسین نہ ملی، والدین مارے مارے پھرتے رہے فوٹوَ: فائل

بچھوکے زہرکے تدارک کی ویکسین نہ ملنے سے 3 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق جام صاحب کے نواحی گائوں امان اﷲ شرکے رہائشی نچایو شر کے5 سالہ بیٹے فرحان علی کو بچھو نے ڈنک مار دیاجسے تشویشناک حالت میں نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال میں بچھو کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پرڈاکٹروں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کسی دوسرے اسپتال لے جانے کا کہا جس کے بعد بچے کوحیدرآباد کے سول اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں بھی مناسب دوائیں نہ ہونے کے باعث فرحان جان کی بازی ہار گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں