افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام خیبر پختونخوا میں قریباً مکمل

بلوچستان میں 20 فیصد باقی، سی ڈی اے کا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ کر لیا، اعجاز شاہ


APP October 25, 2019
ماہرین کو ایک بورڈ میں شامل کیا جائے گا جس کے نیچے سی ڈی اے کام کرے گا۔فوٹو: فائل

وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام خیبر پختونخوا میں قریباً مکمل کرلیا گیا تاہم بلوچستان میں 20 فیصد کام باقی ہے جس سے اسمگلنگ رک جائے گی۔

خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ وحید الدین نے بتایا بیرون ممالک سے قانونی تعاون مانگیں تووہ کہتے ہیں آپ کی قانونی معاونت کی اتھارٹی نہیں، ہم نے نئے بل میں اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا تحقیقات کے دوران خفیہ معلومات حاصل کرنے کی شق مبہم ہے، اس کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بتایا اسلام آباد و لاہور میں بعض سیکٹر دو بار بیچے گئے، سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ساٹھ کی دہائی میں بنا،اس کا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، ماہرین کو ایک بورڈ میں شامل کیا جائے گا جس کے نیچے سی ڈی اے کام کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں