دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے بلوچستان پولیس کو جدید اسلحہ مل گیا
فراہم کئے گئے اسلحے میں 3 ہزار سب مشین گنیں، ایک ہزار ایم پی فائیو اور چار لاکھ سے زائد گولیاں شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے بلوچستان پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے وفاقی حکومت سے جدید اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے تحت صوبائی پولیس کو 3 ہزار سب مشین گنیں، ایک ہزار ایم پی فائیو اور چار لاکھ سے زائد مختلف ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی گولیاں فراہم کردی گئیں ہیں۔
واضح کوئٹہ میں دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ پولیس کے پاس انتہاپسندوں کے مقابلے میں انتہائی پرانا اسلحہ ہے جس کی وجہ سے کئی مرتبہ دہشتگرد اپنی کارروائی کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے جدید اسلحے کی فراہمی کے لئے وفاق کو مراسلہ بھیجا تھا۔