کراچی اور کوئٹہ سے چلائی گئی خصوصی عید ٹرینیں منزل مقصود کی جانب رواں دواں

کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرین براستہ لاہور کل پشاور پہنچے گی جبکہ کوئٹہ سے چلنےوالی ٹرین مسافروں کوراوالپنڈی پہنچائےگی


ویب ڈیسک October 13, 2013
پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ سے چلائی گئی دو خصوصی ٹرینیں اپنی منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ پیر اور منگل کو مزید 3 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کو اپنے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے دن 11 بجے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی یہ ٹرین براستہ لاہور کل پشاور پہنچے گی۔ دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے 800 سے زائد مسافروں کو لے کر راوالپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی یہ ٹرین بھی سبی، جیکب آباد ،روہڑی، رحیم یارخان اور ملتان سے ہوتی ہوئی کل شام راولپنڈی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جس کے تھٹ اتوار کو کراچی اور کوئٹہ سے دو ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ پیر کو تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور پہنچے گی، کل ہی ایک اور خصوصی ٹرین پشاور سے چلے گی جو مسافروں کو لاہور پہنچائے گی ۔5ویں اور آخری خصوصی ٹرین منگل کو راولپنڈی سے ملتان تک جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں