رواں ہفتے سپریم کورٹ کے مختلف بینچ اسلام آباد لاہوراورکراچی میں مقدمات کی سماعت کریں گے

رواں ہفتےعیدالاضحی کے باعث سپریم کورٹ میں صرف دو دن 14اکتوبر اور18اکتوبر کو مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔


INP October 13, 2013
رواں ہفتے عید الاضحی کے باعث اعلیی عدلیہ میں صرف دو دن 14اکتوبر اور18اکتوبر کو مقدمات کی سماعت کی جائے گی، فوٹو: فائل

MIRPUR:

سپریم کورٹ کے پانچ بینچ رواں ہفتے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔


رواں ہفتے عید الاضحی کے باعث اعلٰی عدلیہ میں صرف دو دن 14اکتوبر اور18اکتوبر کو مقدمات کی سماعت کی جائے گی، جسٹس ناصرالملک اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل بینچ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس،تھری جی لائسنس کیس، اراکین اسمبلی کی جعلی ڈگریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرےگا۔


لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل بینچ نمبر ایک، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل بینچ نمبر دو جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل بینچ نمبر تین اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔


کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ نمبر ایک ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بینچ نمبر دو،جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل بینچ نمبر تین مختلف مقدمات کی سماعت کے فرائض سر انجام دیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں