بالی وڈ اداكارہ نرگس فخری كا كہنا ہے كہ ہر وقت خوبصورت نظر آنا بھی ایك مشكل كام ہے۔
بالی وڈ فلم راك اسٹار سے شہرت حاصل كرنے والی اداكارہ نرگس فخری نے اپنی خوبصورتی كے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت اداكارہ ان كو اپنی جلد كا بہت خیال ركھنا پڑتا ہے۔ ان كا كہنا ہے كہ خوبصورت نظر آنا تو ضروری ہے ہی مگر اس سے زیادہ قابلیت اہمیت ركھتی ہے یہ خوبی انسان كے اندر ہوتی ہے كہ وہ اپنے كام سے كیسے اپنے آپ كو دوسروں سے نمایاں كرتا ہے۔
نرگس فخری کا مزید کہنا تھا کہ مون سون كے موسم میں اپنے بالوں كو سنبھالنا بہت مشكل ہو جاتا ہے كیونكہ ہوا میں نمی بہت بڑھ جاتی ہے اور اس كے لئے وہ 20 منٹ كا ایك كنڈیشنر لیتی ہیں۔ اداكارہ كا یہ بھی كہنا تھا كہ مون سون میں عام دنوں كی نسبت كلینزنگ اور موئسچرائزنگ زیادہ ضروری ہوتی ہے اورمیری كوشش ہوتی ہے كہ وہ قدرتی اجزا سے بننے موئسچرائز استعمال كریں۔