امن کیلئے پشاور میں ٹی 20 میچ کا انعقاد نامور کھلاڑیوں کی شرکت
ٹی 20میچ میں خیبرپختونخوا الیون نے181 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان الیون نے 18.4 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں امن کے نام پر منعقد کیا گیا ٹی 20 کرکٹ میچ پاکستان الیون نے جیت لیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کی ہرتحصیل میں اسٹیڈیم تعمیرکرنے کااعلان کیا۔
پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں امن کے لئے منعقد کرائے گئے ٹی 20 میچ میں پاکستان الیون اورخیبرپختونخوا الیون مدمقابل تھیں اوراس میچ کا انعقاد تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کی جانب سے کرایا گیا تھا، میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
ٹی 20 میچ میں خیبرپختونخوا الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان الیون نے 18.4 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔ بوم بوم آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے اور طویل عرصے کے بعد پشاورکے شائقین کو ان کی بیٹنگ دیکھنے کو ملی جس پران کی خوشی دیدنی تھی۔ میچ کے بعد شاہد آفریدی نے پشتو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ کافی عرصے بعد یہاں میچ کھیلا گیا۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی میچ کے کامیاب انعقاد پربہت خوش دکھائی دیئے اورانہوں نے اس موقع پر صوبے کی ہر تحصیل میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم میں فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں سے کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے چنا جائے گا۔
پاکستان الیون کی قیادت عبدالقادراورخیبر پختونخوا الیون کی قیادت انضمام الحق نے کی، میچ میں شاہد آفریدی، محمد یونس، یونس خان، سہیل تنویر، مشتاق احمد، اعجاز احمد، سلیم ملک، کامران اکمل، عبد الرزاق، عمر گل، معین خان، عمران نذیر اور دیگر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔