تحریک انصاف اور شریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں فواد چوہدری

نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کا اختلاف ان کی پالیسیوں اورذاتی مفادات سے رہا ہے ، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، پی ٹی آئی کا اختلاف ان کی پالیسیوں اورذاتی مفادات سے رہا ہے اوران اختلافات کو ذاتی نہیں کہا جاسکتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے۔


یہ پڑھیں: وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگرنواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔
Load Next Story