عمران خان آج این آر او دیدیں ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گیشیخ رشید  

آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک October 25, 2019
آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر ریلوے

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا جان چھڑاؤ انہیں جانے دو مگر عمران خان نے کہا ہے ہائیکورٹ جو فیصلہ دے گا اس پر عمل کریں گے، اللہ نوازشریف کو صحت دے لیکن کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بیماریوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں نوازشریف سے زیادہ صحت آصف زرداری کی خراب ہے لیکن آصف زرداری شریف خاندان کی طرح شور نہیں مچاتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اپنی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، وہ اسلام کے بجائے اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں اور انہیں مارچ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، سوچنے کی بات ہے اتنی بڑی فنانسنگ کون کر رہا ہے اور ہم ہندوستان کو موقع دے رہے ہیں، ہندوستان بلوچستان سے کسی کو بھیج کر شرارت کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست دم توڑ چکی ہے، عمران خان آج این آر او دیدیں ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گے، فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں