ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا
بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کے خلاف بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلکووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔