جمشید دستی نے ملالہ یوسف زئی کو امریکی ڈرامہ قرار دے دیا
امریکا کے ملالہ ڈرامے کا مقصد پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے، جمشیددستی کی پریس کانفرنس
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو یکدم شہرت ملنا ایک امریکی ڈرامہ ہے جس کا مقصد پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے۔
ملالہ یوسف زئی کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ امریکا نے کبھی بھی نہیں چاہا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کرے اور اسی لیے وہ ملالہ یوسف زئی کو طالبان اور اسلام کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے، قوم اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس ڈرامے کو بند کریں اور پاکستان کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ دیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھی ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام نہ ملنے پر خوشی اظہار کیا اور کہا تھا کہ ملالہ ایسا کوئی بڑا کام نہیں کیا کہ انہیں نوبل انعام ملے، نوبل انعام ان حقیقی مسلمانوں کو ملنا چاہیے جو کہ اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔