باؤنسی پچز پر کینگروز کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں بابراعظم

اننگز کا آغاز فخرزمان کے ساتھ خود کروں گا اور امام الحق بیک اپ میں ہوں گے، قومی کپتان  


Abbas Raza October 25, 2019
اننگز کا آغاز فخرزمان کے ساتھ خود کروں گا اور امام الحق بیک اپ میں ہوں گے، قومی کپتان - فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم میں جونیئرز اور سینئرز کا امتزاج ہے اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ 12 سال قبل اسی اسٹیڈیم میچ دیکھنے کیلیے آیا، اب یہاں بطور کپتان قومی ٹیم موجود ہوں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم میں جونیئرز اور سینئرز کا امتزاج ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں اور جیتیں گے، ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔

بابراعظم نے کہا ڈومیسٹک اور جونیئرسطح پر کپتانی کی، سینٹرل پنجاب ٹیم کو بولنگ کی وجہ سے شکستیں ہوئیں، کپتانی کی وجہ سے ذمہ داری بڑھ گئی، صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں انفرادی کارکردگی کا گراف نہیں اپنی اور ٹیم کی پرفارمنس دونوں پر توجہ دوں گا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پچز پر باؤنس ہوگا، تیاری کرلی ہے، ہماری پیس بیٹری بھی اچھی ہے، محمد عامر کیساتھ پرجوش پیسرز محمد موسی اور محمد حسنین بھی موجود ہوں گے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا موقع ملے گا، امام الحق بیک اپ میں ہوں گے۔ فخرزمان کیساتھ اننگز کا آغاز خود کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |